چین کے شمالی خودمختار خطے اندرونی منگولیا کے اردبیک بینر سے سامان سے لدے 50 کنٹینروں کو لیکر ایک نئی مال بردار ٹرین ماسکو کیلئے روانہ ہو گئی ہے جس کے تقریبا 10 دنوں میں اپنی منزل پر پہنچنے کی توقع ہے۔
اطلاعات کے مطبق یہ نئی شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے ایک مرکزی شہر اور چین اور منگولیا کو جوڑنے والے اہم مرکز بایان نور شہر کے اردبیک بینر سے باضابطہ طور پر شروع ہونیوالی پہلی چین یورپ مال بردار ٹرین سروس ہے۔
اردبیک بینر سال 2022 میں 55 چین یورپ مال بردار ٹرینیں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں سالانہ 30 کروڑ یوآن(تقریبا 4 کروڑ 71 لاکھ امریکی ڈالر)سے 50 کروڑ یوآن تجارتی مالیت کا 50 ہزار سے 60 ہزارٹن سامان لے جایا جائیگا۔