چین کی فضائی کارگو صنعت بحال ہو کر 2019 کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ(سی اے اے سی)کے ایک عہدیدار شوچھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2021 کے آخر تک ملک میں ایئر کارگو اور پارسلز کا حجم ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.2 فیصد بڑھ کر 73 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جس سے 2019 کی سطح میں 97.2 فیصد بحالی ہوئی ہے۔
شوچھنگ نے بتایا کہ بین الاقوامی کارگو پروازوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 22 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جن میں مسافر طیاروں کی 69 ہزار پروازیں بھی شامل ہیں جنہیں مال بردار جہازوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔شو نے کہا کہ شہری ہوابازی کی صنعت سے 2022 میں 78 لاکھ ٹن کارگو اور پارسلوں کو سنبھالنے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی کارگو کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کوششیں کی جائینگی کہ وہ سنگل کیریئرز سے لاجسٹکس انٹیگریٹرز میں تبدیل ہو جائیں اور مربوط لاجسٹکس خدمات کو بہتر بنائیں۔