چین: پاکستان بین الثقافتی مرکز کا آن لائن دستخطوں کے بعد آغاز

206

چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کی انہوئی میڈیکل یونیورسٹی اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے درمیان آن لائن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے انعقاد کے بعد چین۔

پاکستان بین الثقافتی تعلیمی تبادلہ مرکز نے کام شروع کردیا ہے۔چین میں پاکستانی سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکرٹری محمد جنید اور انہوئی میڈیکل یونیورسٹی کے صدر چھا یون شیا نے اجلاس میں شرکت کی۔چھا نے کہا کہ دونوں تعلیمی ادارے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلیم اور دوستی کے فروغ کے لئے زبان اور ثقافتی تبادلے اور مرکز میں بین الثقافتی صلاحیتوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔

جنید نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طبی اعلی تعلیم کے تبادلے کومستحکم کرنے کے لئے دونوں فریق وسیع اور گہرا تعاون کرسکتے ہیں۔ معاہدے پر دستخط چین اور پاکستان کے درمیان طب اور تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کی علامت ہے۔