سانحہ مری کے بعد عثمان بزدار فوری استعفادیں،عظمیٰ بخاری

237

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کمال حوصلہ اوربے شرمی ہے، لاشیں اٹھانے کے بعد بھی حکومتی ترجمان ٹی وی پر نمبر ٹانگنے آجاتے ہیں۔مری سانحہ کے بعد عثمان بزدار کا ایک لمحے کیلیے عہدے پر رہنا ناقابل قبول ہے۔عمران خان نے خود اعتراف کیا انتظامیہ تیار نہیں تھی۔عظمی بخاری کا عثمان بزدار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ، ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ماڈل ٹاؤن کی لاشیں آپ لوگوں نے حکومت میں آنے سے پہلے استعمال کی۔ہم تو چاہتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کو انصاف ملے۔قوم کو بھی پتہ چلے لندن پلان میں دونوں سیاسی کزنز نے کیا طے کیا۔ماڈل ٹائون واقعے میں نوازشریف ،شہبازشریف سمیت درجنوں حکومتی لوگوں پر مقدمات درج ہوئے۔جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں کلیئر ہوچکا ہے اس معاملے میں حکومت کا ہاتھ نہیں تھا۔اگر آپکو انگلش پڑھنا نہیں آتی تو میں باقر نجفی رپورٹ کا اردو ترجمہ بھیج دیتی ہوں۔مری سانحہ کا مقدمہ عمران خان،عثمان بزدار اور شیخ رشید پر درج ہونا چاہیے۔اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ہمیں عمران خان کی کسی انکوائری کمیٹی پر اعتماد نہیں۔