کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا کی تازہ لہر کے پیش نظر رواں ماہ شیڈول پاکستان سپر لیگکے ساتویں ایڈیشن کیلئے پروٹوکولز طے کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ افرادکیلیے 3 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی افراد 20جنوری سے قرنطینہ میں داخل ہو جائیں گے، کووڈ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کیلیے10روز کی آئسولیشن لازمی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میچ کے انعقاد کیلئے 13کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا۔