سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کی بندش

204

سکھر( نمائند ہ جسارت)سکھر بیراج سے منسلک تمام نہروں میں 6 تا 20 جنوری 2022 پانی بند رہے گا۔ چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہریںسالانہ واربندی کے تحت معمول کی انسپکشن اور بنیادی ڈھانچے کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 6 جنوری تا 20 جنوری 2022 تک بند رہیں گی ،اس دوران سکھر بیراج کی این ڈبلیو کینال، دادو کینال، خیرپور ایسٹ کینال ،خیرپور ویسٹ کینال ، روہڑی کینال، نارا کینال، اور ان سے وابستہ تمام چینلوں میں پانی کی فراہمی بندرہے گی۔