سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر کے سب سے بڑی گنجان آباد علاقہ نیو پنڈ محبوب نگر بھوسہ لائن روڈ کے علاقے میں علی الصبح گھر میں گھس کر ڈکیتی کر کے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر نیو پنڈ پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 3 موبائل اور سامان برآمد کر کے نیو پنڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں اسی علاقے سے تین موٹر سائیکل بھی چوری ہو چکی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم نے تفتیش میں اپنے ساتھ ملوث تین افراد کا نام بھی بتایا ہے۔