اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عدالت عظمیٰ نے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹوسوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 200 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ اورسندھ حکومت کی جانب سے دی گئی منظوری کوبھی غیرقانونی قراردیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی کوفوری طورپرزمین کا قبضہ واگزارکرانے کا حکم دیا۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے منظوری بظاہرسیکشن افسرنے دی، منظوری کے خط میں مجاز اتھارٹی کا کہیں کوئی ذکرنہیں،
قانون کے مطابق زمین صرف تعلیمی مذہبی یا رفاعی مقاصد کے لیے دی جاسکتی ہے۔عدالت نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹی کوئی شخصیت ہے، تنظیم نہ ہی سرکاری ادارہ۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کوزمین دینا رفاعی مقاصد میں نہیں آتا۔