شاہ محمود قریشی کی اسپین کے نائبین کی کانگریس کی صدر سے ملاقات

243

میڈرڈ(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈرڈ میں اسپین کے نائبین کی کانگریس کی صدر میری شل بتیت سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فریقین نے دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو فعال بنانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا سپین، یورپی یونین میں پاکستان کا انتہائی اہم شراکت دار ہے۔پاکستان اسپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپانوی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی۔