بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چین میں اپنے ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی،جس میں ایرانی جوہری معاہدے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ چین کے شہر ووشی پہنچے ، جہاں ان کا استقبال وزیر خارجہ وانگ ایی نے کیا۔ ملاقات کے دوران افغانستان سے کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس سے قبل خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف حجراف نے بھی چینی حکام کے ایک وفد سے ملاقات کی تھی۔