مری میں داخلے پر 17جنوری تک پابندی عاید کردی گئی

163

مری(صباح نیوز‘آئی این پی‘آن لائن) 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مری میں داخلے پر پابندی میں مزید 6روز کی توسیع کر دی گئی۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹی کے مطابق 17 جنوری تک مری میں داخلے پر پابندی عاید کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں سانحہ مری کے چوتھے روز بھی فضا سوگوار ہے، ملکہ کوہسار کے ہوٹلز اور فلیٹس سیاحوں سے خالی ہیں۔علاوہ ازیںمری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم ثاقب عباسی کے زیر استعمال جیپ بھی قبضے میں لے لی گئی۔پولیس کے مطابق جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔مری کے دشوار گزار راستوں پر رات کی تاریکی میں خود برف پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔یہ ملزمان برف اور پھسلن میں پھنس جانے والے سیاحوں سے 4 سے 5 ہزار وصول کرتے تھے۔