سینیٹ:اپوزیشن کا سانحہ مری کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ

113

اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا میں سانحہ مری پر اپوزیشن نے جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے ،حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ذمے واقعے کے داروں کا تعین کر کے کٹہرے میں لایا جائے ،حکومت نے مری کی سڑکوں پر نمک چھڑکنے کی بجائے عوام کے زخموں پر نمک پاشی شروع کر دی ہے ،ایسے رویے قابل مذمت ہیں،حکومت نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات پوری دنیا میں آتی ہیں،امریکا میں بھی قدرتی آفات کے باعث سڑکیں بلاک ہوئی تو کئی روز تک نہ کھل سکی تھیں، اب جبکہ مری کو ضلع کا درجہ دینے کے ساتھ انکوائری میں ذمہ داران کو سزا بھی دیں گے ۔ مری کے لیے جاپان سے بھاری قیمت پر مشینری منگوائی گئی مگر ان کو استعمال نہ کیاگیا،پانچ روز گزر گئے وہاں بجلی نہیں میڈیسن ،خوراک نہیں مل رہی ،ایسے سانحات پر باتیں نہیں کرنی چاہییں یہ مسائل حل کرنے کا وقت ہے۔