اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہراسگی کیس اور موٹروے ریپ کیس کی رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزارت قانون کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ کر کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے، ریاست ہر صورت ان کیسز کی پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ بھیانک جرائم میں ملوث عناصر اعتدال پسند معاشرے اور انصاف کے نظام کیلئے چیلنج ہیں۔