سانحہ مری کے بعد عثمان بزدار فوری استعفیٰ دیں، ن لیگ

348

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کمال حوصلہ اور لے شرمی ہے لاشیں اٹھانے کے بعد بھی حکومتی ترجمان ٹی وی پر نمبر ٹانگنے آجاتے ہیں۔مری سانحہ کے بعد عثمان بزدار کا ایک لمحے کیلیے عہدے پر رہنا ناقابل قبول ہے۔عمران خان نے خود اعتراف کیا انتظامیہ تیار نہیں تھی۔

عظمی بخاری نے عثمان بزدار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئےترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا  کہ ماڈل ٹاؤن کی لاشیں آپ لوگوں نے حکومت میں آنے سے پہلے استعمال کی۔ہم تو چاہتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کو انصاف ملے۔قوم کو بھی پتہ چلے لندن پلان میں دونوں سیاسی کزنز نے کیا طے کیا۔ماڈل ٹاون واقعے میں نوازشریف ،شہبازشریف سمیت درجنوں حکومتی لوگوں پر مقدمات درج ہوئے۔

جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں کلیئر ہوچکا ہے اس معاملے میں حکومت کا ہاتھ نہیں تھا۔اگر آپکو انگلش پڑھنا نہیں آتی تو میں باقر نجفی رپورٹ کا اردو ترجمہ بھیج دیتی ہوں۔مری سانحہ کا مقدمہ عمران خان،عثمان بزدار اور شیخ رشید پر درج ہونا چاہیے۔اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ہمیں عمران خان کی کسی انکوائری کمیٹی پر اعتماد نہیں۔عمران اور عثمان بزدار 23سیاحوں کے قاتل ہیں۔ماڈل ٹاون واقعہ کا انقلابی عمران کا کزن خود کینیڈا فرار ہو چکا ہے۔عمران خان نے اپنے اسی کزن کے ساتھ ملکر ڈی چوک میں کفن پوش انقلاب لانے کی کوشش کی۔کفن پوش انقلاب تو نہیں آیا لیکن عمران نیازی کا سونامی ملکی معیشت اور غریب کا چولہا لازمی بند کرگیا ہے۔