اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو درخواست دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو خط نیب کی جانب سے لکھا گیا ، نیب نے 31دسمبر کو برطانوی حکومت کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ۔ سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سیکنڈل میں نیب کو مطلوب ہیں اور عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ سلمان شہباز کو حکومت پاکستان کے حوالے کرے تا کہ قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔