مکوآنہ: فیصل آباد میں آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے شہریوں میں بیماریوں کے پھیلاو کی شرح میں بھی اضافہ ہونے لگا۔
فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات مضر صحت دھواں چھوڑنے والی انڈسٹریز کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئے، شہر کے متعدد رہائشی علاقوں اور دیگر مقامات پر قائم اینٹوں کے بھٹے اور انڈسٹریز کی دھواں چھوڑتی چمنیاں سانس اور جلدی امراض کے پھیلاوّ کا سبب بن رہی ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کی ٹیمیں آتی تو ہیں لیکن بغیر کارروائی کئے ہی مبینہ نذرانے وصول کرکے واپس لوٹ جاتی ہیں معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کہتے ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ انڈسٹریز مالکان بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائن فیول کااستعمال کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاو کو کم کیا جاسکے۔