عدالت عالیہ غلط کام کرے تو پرچہ کرائیںخوشی ہوگی‘اسلام آباد ہائیکورٹ

296

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ای الیون جھگیوں سے متعلق سی ڈی اے کی کارروائی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت کا کام ہے کمزور کی حفاظت کرنا، قانون سب پر یکساں لاگو ہو گا، باتیں سب بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن لگتا ہے وفاق اور سی ڈی اے بے بس ہے ،قانون پر عمل درآمد نہ ہوا تو چیئرمین سی ڈی اے اوراراکین کے خلاف کرمنل پروسیڈنگ شروع کرائیں گے۔ ہائیکورٹ کوئی غط کام کرتے تو پرچہ کرائیں خوشی ہوگی ۔عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو آج طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔