چیئرمین نیب اور افسران اپنے اثاثے قوم کے سامنے لائیں، بلاول

301

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب افسران اور چیئرمین نیب کو اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں، وزیراعظم نے پہلے دن سے پارلیمان کو اہمیت نہیں دی، تمام سانحوں میں وزیراعظم خود ایوان میں موجود نہیں تھے، پیپلز پارٹی کا زور رہا ہے، جمہوری اور آئینی طور پارلیمان کا استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم کیلیے پیغام ہے کہ گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے نیب کے ادارے کو کالا قانون قرار دیا ہے، جتنے نیب نے پیسے ریکور کرنے کے دعوے کیے ہیں اتنے تو خزانے کے ریکارڈ میں موجود نہیں ہیں، سارے نیب کے افسران اور
چیئرمین نیب کو اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں۔ پاکستان کے عوام کو بتانا چاہ رہا ہوں کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں آپ کو اس ظالم حکومت سے نجات ملے۔