کوٹری،دودھ فروش کے قتل میں ملوث ملزم دادو سے گرفتار

42

کوٹری(پ ر)کوٹری میں قتل ہونے والے دودھ فروش کے مقدمہ میں پولیس نے ایک شخص کو دادو سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری سائٹ میں گزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے دودھ فروش کو دکان میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس کے قتل کے مقدمہ میں پولیس نے دادو میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص پرویز مستوئی کو گرفتار کرکے دادو کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں فاضل عدالت نے ملزم کو پولیس ریمانڈ میں دیدیا ہے۔پولیس انچارج زاہد جھتیال نے بتایا کہ کہ قتل کی واردات کے بعد پولیس نے مخفی اطلاع اور ورثا کی مدد سے قتل مقدمہ میں ایک ملزم کو دادو سے گرفتار کیا ہے اور مقامی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا ہے جس سے تحقیقات چل رہی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف جرم کرتے ہوئے مزید دو افراد کی نشاندہی کی ہے جوکہ دودھ فروش کو لوٹنے کی غرض سے آئے تھے مزاحمت پر گولی چل جانے پر وہ فرار ہوگئے تھے۔ جن کی گرفتاری کیلیے پولیس متحرک ہے تاہم پولیس کو آلہ قتل بھی نہ مل سکا ہے۔