کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ہمیشہ کے لیے بدل جائے گی، اسد عمر

472

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ہمیشہ کے لیے بدل جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی گرین لائن بس میں پہلے روز 20 ہزار 646 شہریوں نے سفر کیا، کے سی آر میں نجی سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے کی منظوری پر کام مکمل ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ہمیشہ کیلئے بدل جائے گی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ کل ویکسی نیشن مہم میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگوں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک حاصل کرلی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ساڑھے 7 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں، کام ابھی مکمل نہیں ہوا، رفتار کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔