اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازنے کہا ہے کہ اپریل مےں ہونےوالے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن عملے کو اگلے ہفتے تک کچھ مشینیں مہےا کر کے مشینوں کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے۔ محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوفزہ ہے ،ا ی وی ایم کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق اپنا تعاون اور رائے دے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹےکنالوجی کا کہنا تھا کہ پہلے ای وی ایم سے متعلق بدگمانیاں اور خدشات تھے مگر اب ای وی ایم اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، اب ای وی ایم کا استعمال ایک حقیقت بننے جارہا ہے جبکہ ای وی ایم کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ہم اب تک کسی انتخابات میں ای وی ایم کو ٹیسٹ نہیں کر سکے ہیں، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اچھا موقع ہے کہ اب ہم ای وی ایم کو عملی طور پر پرکھ سکیں۔
انہوں نےمزیدکہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے ہفتے تک کچھ مشینیں الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیں تاکہ وہ ان مشینوں کا جائزہ لے سکے، جبکہ الیکشن کمیشن کے عملے کو اگلے ہفتے مشینوں کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے۔ ای وی ایم کی بحث اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، اب انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے، ای وی ایم کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ ای وی ایم سے متعلق اپنا تعاون اور رائے دے۔شبلی فرا ز کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو ان کے تحفظات اور خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ای وی ایم کے استعمال میں کچھ مسائل ہیں تو ان مسائل کی نشاندہی کرے، ہم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔