سانحہ مری حکمرانوں کے لئے لمحہ فکر ہے، ابوالخیر زبیر

448

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے سانحہ مری میں2درجن سے زائدافراد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مری حکمرانوں کےلےے لمحہ فکریہ ہے جب تک کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوتا حکمراں نیند سے بیدار نہیں ہوتے، مقامی انتظامیہ بے بسی اور بے حسی کی تصویر کشی کرتی ہوئی نظر آتی ہے تفریح مقامات پر اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں اوربیڈ گورننس کی طرف اشارہ کرتے ہیںاس دلخراش واقعے پروزیر اعظم کابیان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف
ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان اور سخت بارشوں کی پیشگوئی کی تھی اس کے باوجود بھی مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو ان مقامات پر جانے کی اجازت دی اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیے۔