تبدیلی سرکار مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے،علی نواز قاسمی

272

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پاکستان سنی تحریک کی جانب سے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی ہدایات پر مہنگائی اور بے امنی کے خلاف درگاہ قائم شاہ بخاری روڈ سے جناح باغ چوک تک ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک پر پہنچی جہاں ٹائر نذرآتش آتش کرکے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر سنی تحریک رہنما علی نواز قاسمی، بدر سرہیو اور دیگر کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار مکمل ناکام ہوچکی ہے کمرتوڑ مہنگائی نے عام آدمی کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دن بدن گیس بجلی، چینی، آٹا اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چہین لیا گیا ہے، دوسری طرف ہر چیز پر ٹیکس لگاکر عوام کو خود کشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹا 70 روپے کلو تو پنجاب میں 55 روپے کلو مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نے اس وقت لاڑکانہ شہر کو چوروں اور لٹیروں کے حوالے کردیا گیا ہے اور شہر میں امن وامان کی کوئی شے نہیں ہے، دن بہ دن چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی اور بے امنی پر کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔