سکھر( نمائندہ جسارت) امیر شہر جماعت اسلامی زبیر حفیظ شیخ کے بھتیجوں، سابق امیر شہر حفیظ شیخ کے پوتوں حافظ تیمور شیخ ، محمد قاسم شیخ اور منیب شیخ ( ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ) کے نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب جامع سفید مسجد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جماعت اسلامی ضلع سکھر کے قیم حافظ عبدالحلیم تنیو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں سادہ طریقے سے نکاح کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اس سنت کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔