بخارسٹ (صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی3 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں رومانیہ پہنچ گئے۔ بخارسٹ، بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال اور رومانیہ کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ و زیرخارجہ رومانیہ کا دورہ رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگدان اوریسکو کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ رومانیہ میں رومانیہ کے وزیر اعظم نکولای ایونل چیوکا، وزیرخارجہ بوگدان اوریسکو اور وزیر اقتصادی امور سمیت اہم قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیرخارجہ کے دورہ رومانیہ سے دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔
شاہ محمود قریشی