اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار نوید اقبال کے بھائی کو ٹیلی فون، خاندان کے 8 افراد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں سمیت نوید اقبال اور دیگر کے حادثے میں جاں بحق
ہونے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا، دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں، صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
صدر تعزیت