وفاق المدارس کی مدارس کو سیاحوں کےلیے کھو لنے کی ہدایت

489

اسلام آباد: جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے مری کی موجودہ صورت حال پر مری کے تمام مدارس کے منتظمین اور مساجد کے ائمہ و خطبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مدارس ومساجد کو ریسکیو سینٹر بنا دیں، مساجد ومدارس کے دروازے سیاحوں کے لئے کھول دیں،نوجوان طلبہ اور فضلا رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیں،مولانا جالندھری نے مری کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں انصار مدینہ کے نقش قدم پر چلیں۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے فوجی جوانوں اور دیگر حکومتی اداروں کے ریسکیو اپریشن کی تحسین کرتے ہوئے مزید وسائل کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا- انہوں نے مری میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔