اسلام آباد/ سرگودھا (صباح نیوز) کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، کل اموات 28 ہزار 962 تک پہنچ گئیں اور 1345 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اومی کرون سرگودھا پہنچ گیا 3 افرادمیں تصدیق۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔