لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مری میں بے یار و مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کیلیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔ اللہ تعالی مرحومین اور ان کے لواحقین اور پاکستان پر اپنا خصوصی رحم فرمائے۔ آمین۔