لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہراور مضافات میںکتوںکی بھرمار‘سندھ حکومت اورضلعی انتظامیہ انسانوںکے بجائے کتوںکا تحفظ کرنے لگی۔ حکومت کی نا اہلی کے باعث لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کا راج بر قرار۔ 13 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، زخمی ہونے والوں میں 10 سالہ اسماعیل، 8 سالہ اسد اللہ، 25 سالہ عبدالقیوم، نواب علی و دیگر شامل ہیں، جنہیں ورثا کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا، تمام زخمیوں کو ویکسین دے کر طبی امداد دی گئی، متاثرین میںکئی بچے بھی شامل جبکہ کئی علاقوںمیںلوگ خوف سے گھروں میںمحصورہونے پر مجبور ہیں۔انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کا تعلق لاڑکانہ شہر اور ضلع کے مختلف شہروں اور دیہات سے ہے تمام زخمیوں کو بروقت ویکسین لگاکر طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔