کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھادیئے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مری سے خوفناک دل دہلا دینے والی خبر آگئی ہے، 20 سے زائد سیاح برف میں پھنسے موت کے منہ میں چلے گئے۔