واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی بینک نے کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے ایران کے لیے مزید 9کروڑ ڈالر کی امداد کا منظوری دے دی ۔ عالمی بینک کے ترجمان کے مطابق یہ امداد گزشتہ ماہ منظور کی گئی تھی، جس کے ذریعے وبا کے خلاف کوششوں میں اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ عالمی بینک کے مطابق یہ امداد ایرانی بجٹ کا حصہ نہیں بنے گی ۔