ملک بھر میں آج یوم حقوق کراچی منا یا جائے ، سراج الحق کی اپیل

392
fraudulent election

 

کراچی/لاہور(اسٹاف رپورٹر+نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سندھ کے بلدیاتی قانون کو مسترد کر کے آج ملک بھر میں ’’یوم حقوق کراچی‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جاری تحریک ’’حق دو کراچی کو‘‘ اور کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے کی بھر پور حمایت اور اظہار یکجہتی کے لیے میدان میں آئیں ،اس سلسلے میں اسلام آباد ،کراچی ، لاہور ، پشاور، کوئٹہ سمیت
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، دیہات اور قصبوں میں مظاہرے کیے جائیں ، جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی ، ضلعی و علاقائی قائدین خطاب کریں گے ۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت آج صوبے بھرمیں مظاہرے کیے جائیں گے، صوبائی اعلامیے کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی دادو،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ لاڑکانہ،نائب امرا ممتازحسین سہتو جیکب آباد، حافظ نصراللہ چنا شکارپور، عقیل احمد حیدرآباد، حاجی نورالٰہی میرپورخاص، الطاف احمد ملاح ٹھٹھہ میں مظاہروں کی قیادت وخطاب کریں گے۔