لاہور(صباح نیوز) ملک کے اہم ترین سیاحتی مقام مری میں جب شدید سرد موسم اور برف باری کی وجہ سے بڑا سانحہ پیش آیا،وہاں وزیر اعلیٰ پنجاب پارٹی کے لیے تنظیم سازی میں مصروف تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں سانحہ رونما ہو رہا تھا تو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں مصروف رہے۔برفباری میں پھنسے سیاحوں کی زندگی بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پارٹی کی تنظیم سازی ا جلاس میں جا کر بیٹھ گئے تھے اور ادھر22افراد جان سے گئے۔