اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر اور ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری نے مری میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
ہفتہ کویہاں جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ جاں بحق ہونے والے والے سیاحوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےدکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے جاں بحق ہونے والے والے سیاحوں کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو پھنسے ہوئے سیاحوں کو فوری طور پر ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی ہے۔