بارشوں کے طویل اسپیل کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پيدا ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کے پیش نظر ريسکيو ٹيموں کو ہائی الرٹ کرديا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں متعلقہ حکام کو سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالز کو ترجیح دیے جانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
دریں اثناء اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے ای الیون، کرامڑی، سواں، بارہ کہو اور نالہ کورنگ اور دیگر علاقوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔