سانحہ مری: راستوں کی صورتحال سے متعلق انفارمیشن سسٹم تشکیل دینا ہوگا،وزیر اعلی سندھ

260

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں راستوں کی صورتحال سے متعلق انفارمیشن سسٹم تشکیل دینا ہوگا، انفارمیشن سسٹم کے ذریعے عوام کی خوشیوں کو غموں میں تبدیل ہونے سے بچایا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مری اور متصل علاقوں میں اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مری میں بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں انکے انخلا کیلئے بڑے آپریشن کی ضرورت ہے، انخلا کے آپریشن میں ڈاکٹرز، نرسز کی مدد بھی چاہئے تاکہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ مل سکے، اللہ تعالی پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ فرمائے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں موسمی اثرات اور راستوں کی صورتحال سے متعلق انفارمیشن سسٹم تشکیل دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے عوام کی خوشیوں کو غموں میں تبدیل ہونے سے بچایا جاسکے گا۔