مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی، وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں بیٹھے رہے

314

صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے تنظیمی اجلاس میں بیٹھے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپی ٹی آئی کے تنظیم سازی اجلاس میں مصروف رہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شفقت محمود نے تصدیق کی اور بتایا کہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں پارٹی معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ پارٹی تنظیم سازی پرمیٹنگ میں وزیراعلیٰ اور گورنرپنجاب نے خصوصی شرکت کی۔صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ وزیراعلی پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں شریک تھے اس پر ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلی تنظیمی اجلاس کے آغاز میں شریک تھے لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔