پشاور( جسارت نیوز)57 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے فہد خواجہ اور امم خواجہ کا قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پرتپاک استقبال کیاگیا اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان نے دونوں کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اپریشن سید ثقلین شاہ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ، چیف کوچ شفقت اﷲ ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر تحسین اﷲ،کوچ ابصار علی خیبرپختونخواٹیبل ٹنس ایسوسی بیشن کے نائب صدر کفایت اللہ ایڈمن آفیسر جعفر شاہ، سمیت کثیرتعدادمیں کھلاڑی اور آفیشلزشریک تھے۔ حال ہی میں لاہور میں منعقدہ نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن کا فائنل دونوں بھائیوں فہد خواجہ اور امم خواجہ کے مابین کھیلا گیا جس میں فہد خواجہ نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی ،: خیبر پختونخوا کے تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل دو بھائیوں کے مابین کھیلاگیا چیمپئن شپ میں فہد خواجہ ڈبل کراون جیتے جبکہ چھوٹا بھائی امم خواجہ ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے میںرہے پہلے سیمی فائنل میں فہد خواجہ نے خیبر پختونخوا کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن شاہ خان سے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔