دادو(نمائندہ جسارت) شہر میں بارش کے بعد مختلف کالونیوں میںبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بارشوں کا سلسلہ بند ہونے کے باوجود بجلی بحال نا ہو سکی، سیپکو انتظامیہ نے بارش کے باعث بجلی فالٹ کا بتا کر بند کردی ، جس سے کاروباری نظام درہم برہم ہو گیا اور پینے کے پانی کی قلت میں اضافہ ہوگیا۔ شہریوں نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ بند ہونے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی ، گھرام گوپانگ کالونی، قلندر آباد،اسٹیشن روڈ ،علمدار روڈ ، دڑو روڈ، سول اسپتال لائن سمیت مختلف کالونیوں میں ڈی فٹنگ سے بجلی بند کردی گئی ۔ ایس ڈی او فاروق کابورو، لائن مین حیم گوپانگ، ایل ایس غلام مصطفیکھاوڑ، ایگزیکٹو انجینئر مظفر کھاویو کے خلاف شہریوں نے بتایا کہ یہ سیپکو کے رشوت خور افسرہیں ایکسپریس لائن بحال کی ہوئی ہے جبکہ عام شہریوں کی بجلی بند کر دی ہے3 دن سے بجلی بند کرکے شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور سیپکو کے کرپٹ ایس ڈی او فاروق کابورو ،لائن مین حیم گوپانگ، ایل ایس غلام مصطفی کھاویو اور دیگر کو معطل کرکے بجلی بحال کی جائے ورنہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔