ٹھٹھہ ،ڈائریکٹر آف اسکول کاگرلز اسکول مکلی کا دورہ

137

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں ڈائریکٹر آف اسکول اینڈ لیٹریسی ڈپارٹمنٹ حیدرآباد ریجن رسول بخش شاہ نے گرلز ہائی اسکول مکلی کا دورہ کیا، اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ نے رسول بخش شاہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر نصیر احمد ڈی ای او ٹھٹھہ،ڈپٹی ڈی ای اوز محمد عمر،نور سرائی،سر نظام کھڈائی،کریم بخش زئور،ٹی ای اوز پروین صاحبہ اور فاطمہ ثناہ اللہ،محمد رحیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اعزازی مہمان مس رشیدہ بلوچ اور مبارک جہان تھیں ڈائریکٹر نے کلاسوں کا بھی دورہ کیا اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ اور پورے اسٹاف کی تعریف کی۔ اسکول کی طالبات نے ڈائریکٹر آف اسکول کو ویلکم کرنے کے لیے ٹیبلوز پیش کیا، اسکول ہال میں تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آف اسکول اینڈ لیٹریسی ڈپارٹمنٹ حیدرآباد ریجن رسول بخش شاہ نے کہا کہ تعلیم ایک زیور اورسب پر فرض ہے، ہمیں چاہیے کہ تعلیم کو عام کریں خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم بہت لازمی ہے جو لوگ لڑکیوں کو تعلیم نہیں دلواتے انہیں چاہیے اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ ملک ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹھٹھہ آکر بہت خوشی ہوئی میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ ،ان کے اسٹاف اور تمام طالبات کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی ۔