تھر(نمائندہ جسارت)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تھر آمد پر علاقے کی قسمت جاگ اٹھی۔چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر مٹھی شہرکی گلیوں اور شاہراہوں کو چمکا دیا گیا، اسپتالوں میں صفائی، مرمت اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے۔چیف جسٹس پاکستان آج بروز ہفتہ مٹھی بار سے خطاب کریں گے۔