پشاور میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون

329

پشاور: پشاور پولیس نے منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 12 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد اندروش شہر اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک سمیت مختلف منشیات ڈیلرز کو بھی آئس، ہیروئن اور چرس سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جن کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے مختلف ڈیلرز کی بھی نشاندہی کی ہے جن کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ملزمان سے مجموعی طور پر 1342 گرام آئس ، ساڑھے تین کلو گرام ہیروئن اور ساڑھے آٹھ کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے گزشتہ روز اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران مجموعی طور پر12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔

گرفتار ملزمان میں مخصوص گاہک سمیت مختلف ڈیلرز کو بھی آئس، ہیروئن اور دیگر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں ، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ یوسف جان ، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدر خان ، ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز نبی خان، ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل خان ، ایس ایچ او تھانہ پھندو مبارک زیب اور ایس ایچ او تھانہ ریگی ریاض خان کی جانب سے ہونے والے کریک ڈاون کے دوران گرفتار افراد میں ہنر خان ،نعمت خان،رحمت گل،صفی اللہ، تسبیح اللہ،وزیر محمد،خالد، نوید، رزگرے، عیسی خان،عارف اور فرہاد شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مخصوص گاہک سمیت مختلف ڈیلرز کو بھی آئس، ہیروئن اور دیگر منشیات سپلائی کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1342 گرام آئس ، ساڑھے تین کلو گرام ہیروئن اور ساڑھے آٹھ کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔