دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ نے خودکشی کرلی

500

پیپلز میڈیکل کالج شہید بے نظیر آباد کی فائنل ایئر کی طالبہ نے خود کشی کرلی ، 2 دن پہلے ڈاکٹرعصمت کے والد نے 4افراد پر بیٹی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں دادو میں پیپلز میڈیکل کالج شہیدبے نظیر آباد کی طالبہ کی اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عصمت کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہیلتھ سینٹرمنتقل کردی گئی ہے۔ڈاکٹر عصمت پیپلز میڈیکل کالج شہیدبےنظیر آباد میں فائنل ایئرکی طالبہ تھی اور چھٹیوں پراپنے آبائی شہردادوکے علاقے سے سیتاآئی ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا 2 دن پہلے ڈاکٹرعصمت کے والدنے4افرادپربیٹی کوہراساں کرنےکامقدمہ درج کروایا تھا، جس میں والد کا کہنا تھا کہ شمن نامی شخص میری بیٹی کاجھوٹانکاح نامہ بنواکربلیک میل کررہا تھا اور میری بیٹی سے اکاونٹ کے ذریعے پیسے منگوا رہاتھا۔،والد نے بیان میں کہا ڈاکٹرعصمت کو کورٹ میں پیش کیاجہاں نکاح نامےکوجھوٹاقرار دیا گیا، شمن نامی شخص میری بیٹی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، اس پریشانی کی وجہ سے میری بیٹی ڈاکٹرعصمت نے خودکشی کی ہے۔