مسجد کو گرانے والے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، رہنما جے یو آئی

474

کراچی:جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی) ضلع کوئٹہ کے معاون سیکریٹری اطلاعات مولانا جمال الدین حقانی نے کہا ہے کہ کراچی میں مدینہ مسجد کو گرانے جیسے بہت سے فیصلے بھی آجائیں جمعیت علما اسلام تسلیم نہیں کرے گی۔

مولانا جمال الدین حقانی نے کہا کہ مساجدومدارس ودیگر دینی مراکز  کے خلاف ہونی والی سازشوں اور منصوبوں کا تمام مذہبی جماعتوں کا  مل کر اس دجالی فتنے کامقابلہ کرنا ہے،جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ اورہرمحاز پرطاغوتی قوتوں کے آلہ کاروں کے سازشوں  کا ڈٹ کرمقابلہ کیاہے اللہ تعالی کی مدد اور نصرت خداوندی ہمارے ساتھ شامل حال  ہوگی۔

رہنما جے یو آئی  کہا کہ پرانے زمانے سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو سنایا گیا ہے ،یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں شرعی اور اسلامی قوانین کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے جتنے بھی  فیصلے آجائیں جمعیت علمائے اسلام اور امت مسلمہ تسلیم نہیں کرے گی اورمسترد کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا اس طرح قانون کے متصادم فیصلوں کا مسلمانوں نے ہمیشہ مسترد کردیا گیا ہے، دینی مراکز کو گرانے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں ہے۔