سندھ حکومت کو کالا قانون واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا، محمد حسین محنتی

509

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو کالا قانون واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا، جماعت اسلامی کی کالے بلدیاتی قانون کے خلاف تحریک کو منقی انجام تک پہنچائیں گے، کالے قانون نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھر کے عوام کے حقوق سلب کیے ہیں۔

دھرنے سے محمد حسین محنتی نے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ بھر ہم اس تحریک کو آگے بڑھائیں گے،ہم نے یوم سیاہ منایا ہے اور جمعہ کو ہزاروں کی تعداد میں مظاہرے کیے گئے آئندہ بھی احتجاج کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ کا کہنا تھا کہ کالے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے تمام گوٹھوں اوردیہاتوں کا بھی دھرنا ہے،دھرنے میں تمام زبان بولنے والے افراد موجود ہیں،مسلک،زبان اور مذہب کی کوئی تقسیم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ،کراچی پر قبضہ کا مطلب کراچی کے ہر شہری اور ہر زبان بولنے والے حقوق پر قبضہ ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارے ٹیکسوں میں سے ہمارا حق ہمیں دے دو،ہم حق لینے کی جدوجہد کررہے ہیں اسے کوئی بھی رنگ دینے کی کوشش کی جائے،جدوجہد جاری رکھیں گے۔