سپریم کورٹ کی حکومتی کارکردگی پر تشویش درست ہے،جماعت اسلامی

330
قومی اسمبلی : جماعت اسلامی کے رکن نے حکومت کو مرکب شکن جبین قرار دیدیا

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کا درس دینے والے وزیر اعظم نے تین برسوں میں 47غیر ملکی دورے کیے،جن پر 20کروڑ روپے خرچ آیا ۔ اس ثابت ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کفایت شعاری اور سادگی کے دعوے محض ڈھونگ تھے۔

جاوید قصوری کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی تحریک انصاف نے 3بینک اکائونٹس اور 31کروڑ روپے  چھپا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔اب سیکروٹنی کمیٹی کا غیر ملکی فنڈنگ میں تحریک انصاف کے اکائونٹس چھپانے کا انکشاف تشویشناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نے ان خیالات کا اظہارمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ عوام کے سامنے تحریک انصاف کا اصل چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔ پاکستان سمیت124ممالک میں سیاسی جماعتوں کی بیرونی فنڈنگ پر پابندی ہے۔  حکومت اپنا اعتبار کھو چکی ہے اب 22کروڑ عوام کو حکمرانوں کی کسی بات پر یقین نہیں رہا۔ موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کا تسلسل معلوم ہوتی ہے۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کرپشن اور سرکاری وسائل لوٹنے میں بالکل ایک جیسے ہیں۔ ان ے خیر کی توقع نہیں ہے۔ کوئی حکومتی ترجمان بتانا پسند کرے گا کہ اقتدار میں آکر وزیر اعظم کی آمدن میں اضافہ کیسے ہوگیا ہے ؟۔ اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ وزیر اعظم عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں وہ اے ٹی ایم مشینوں کے سہارے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی جہانگیر ترین اور کبھی ذوالفقار ذلفی جیسے لوگ ان کے مالی معاملات اور بنی گالہ کے اخراجات کو برداشت کر رہے ہوتے ہیں۔یہ ہماری بد نصیبی ہے کہ ایسے کرپٹ حکمران پاکستان پر مسلط ہیںکہ جن کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔مہنگائی غربت اور بے روزگاری سے قوم اس قدر پریشان ہو چکی ہے کہ اب دو وقت کی بجائے ایک وقت کی روٹی بھی لوگوں کو ملنا مشکل ہو چکا ہے ۔