پشاور:صوبائی دارلحکومت پشاور میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث صوبے بھر میں تین افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے ہیں بارش اور سردی کے باعث پشاور میں درجہ حرارت نیچے گر گیا ہے بارش کے باعث بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آ گئے بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طور پر درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ بیشتر مقامات پر ٹریفک کا نظام بھی بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا۔
شہر میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہےجس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے سردی کی شدت کے باعث گاجر کا حلوہ ، ڈرائی فروٹ ، یخنی ، سوپ ، مچھلی ، کی دکانوں پر بدترین رش رہا گاجر کا حلوہ ساڑھے پانچ سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر شہریوں کی لائنیں لگ گئی تھی ۔ شہر کے مختلف مقامات پرمچھلی 280روپے فی کلو ، 380روپے فی کلو جبکہ روسٹ چکن ہشتنگری میں تین سو روپے فی عدد میں فروخت ہوتا رہا ۔ سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث گرم ملبوسات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ۔