کووڈ کے باوجود بھی پاک چین نے سی پیک پر کام جاری رکھا ،سفیر نونگ رونگ

327

اسلام آباد:چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود بھی پاک چین نے سی پیک پر کام جاری رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر فری زون اور شکئی اکنامک زون کا گزشتہ سال ہی آغاز ہو چکا ہے ،وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک پر متحد ہو کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے ،جو کہ قابل ستائش ہے ،چینی سفیر نے مزید کہا کہ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسیشن کی سالانہ رپورٹ کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،کوڈ کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام جاری رکھاہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کراچی موٹروے تکمیل کی طرف گامزن ہے جبکہ ایچ وی ٹی سی ٹرانسمیشن لائن کی یکم ستمبر سے کمرشلی آپریشنل ہو چکا ہے،گوادر فری زون اور رشکئی اکنامک زون کا گزشتہ سال آغاز ہو چکا ہے،سی پیک سے بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں، سی پیک نے پاکستان میں صنعت کاری کیلئے بنیاد رکھ دی ہے،وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک پر متحد ہو کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیاہے اور امید ہے کہ مشکل سے مشکل حالات میںبھی ایک دوسرے سے کندھا ملا کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے۔