بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے 14 اکتوبر 2021 کو اقوام متحدہ کی دوسری عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ورچوئل شرکت کے موقع پر انتہائی سادہ الفاظ میں کہاتھا کہ “تمام ممالک ایک ساتھ مل کر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔ ترقی کا مطلب سب کی یکساں حقیقی خوشحالی ہے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق 2021میں بھی “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 19 نومبر 2021 کو شی جن پھنگ نے تیسرے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعمیراتی سمپوزیم کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے اعلیٰ معیار، پائیداری اور عوام کے معاش کے اہداف کی بنیاد پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیاری ترقی کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نومبر 2021 کے اوائل میں چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ چین کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ اس نمائش میں 127 ممالک اور خطوں کی 2,900 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جس میں 422 نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز، اور نئی خدمات کی نمائش کی گئی۔ اس سال کاروبار کا مجموعی حجم 70.72 بلین امریکی ڈالر رہا۔
سال2021 میں چینی صدر کی جانب سے “مشترکہ خوشحالی” کے تصور کو نمایاں اہمیت دی گئی ہے۔ 25 فروری 2021 کو شی جن پھنگ نے دنیا کے سامنے اعلان کیا کہ چین کی غربت کے خلاف جنگ میں جامع فتح حاصل کر لی گئی ہے۔چین کی تخفیف غربت اور مشترکہ خوشحالی کی کوششیں دنیا کے لوگوں کی مشترکہ خوشحالی میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔